اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں صبح کو کمرہ عدالت میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار ہونے والے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں صبح کو کمرہ عدالت میں ضمانت مسترد
ہونے پر گرفتار ہونے والے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ظفر حجازی کو آج صبح ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایف آئی اے نے ضمانت مسترد ہونے پرحراست میں لیا تھا۔