ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پانامہ کیس کا ممکنہ فیصلہ وزیر اعظم ہائوس میں ہنگامی طور پر کیا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 21  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ عملدر آمد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد ممکنہ فیصلے کے تناظر میں وزیر اعظم ہائوس میں ایک ہنگامی اور اہم ترین اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ کیس میں فیصلہ محفوظ ہو جانے کے بعد

اہم ترین مشاورتی اجلاس وزیر اعظم ہائوس میں طلب کیا ہے جس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی رفقا، قانونی ٹیم اور چند اہم وزرا شامل ہیں۔ قانونی ٹیم ، قریبی رفقا اور وزرا سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف فیصلہ کریں گے کہ کیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے پاناما کیس میں ممکنہ فیصلہ کے پیش نظر حکمران جماعت کے بڑوں نے پھر سر جوڑ لیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج (جمعہ کو ) فیصلہ محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے یا پھر مختصر حکم بھی جاری کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے جمعرات کی رات ایوان وزیراعظم میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، چترال سے واپسی پر سینئر پارٹی رہنماؤں اور آئینی و قانونی ماہرین سے وزیراعظم نوازشریف نے تفصیلی مشاورت کی انھیں سماعت سے متعلق بھی بتایا گیا ۔وکلا ء کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی کی طرف سے کسی بھی وقت مختصر حکم جاری کیے جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف پر عزم ہیں کہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں بھی جمہوری عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس کے لیے وزارت عظمی کے امیدواروں میں اب بھی کلثوم نواز سر فہرست جبکہ خواجہ آصف اور ایا ز صادق بھی شارٹ لسٹ، ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…