اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پسریم کورٹ آف پاکستان نے حکومتی مطالبے پر جے آئی ٹی کی طرف سے اپنی رپورٹ کے ہمراہ پیش کردہ والیم10بھی کھول دیا ہے اور عدالت اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاناما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو
وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ہفتے کے روز برطانیہ میں سولیسٹر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تو عدالت نے کہاکہ آپ کی بات نوٹ کرلی اور جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھولنے کافیصلہ سناتے ہوئے طلب کرلیا۔کیس کی سماعت جاری ہے اورعدالت عظمیٰ والیم 10کا جائزہ لے رہی ہے ۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں آج کیس کی پانچویں سماعت جاری ہے۔