اسلام آباد (آئی این پی) نجی تجارتی مرکز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور اوپنر فخر زمان کو زیادہ رقم ملنے پر دیگر کھلاڑی ناراض ہو گئے، کھلاڑیوں نے 2،2لاکھ روپے کا انعام لینے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے جبکہ گروپ فوٹو بنوانے سے بھی انکار کر دیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق نجی مال کی جانب سے
کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں کپتان سرفراز اور فخر زمان کو زیادہ رقم ملنے پر دیگر کھلاڑی ناراض ہو گئے، کپتان سرفراز احمد کو ایک کنال کا پلاٹ اور فخر کو 5لاکھ روپے دیئے گئے، دیگر کھلاڑیوں نے 2,2لاکھ روپے کا انعام لینے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے جبکہ انہوں نے گروپ فوٹوبنانے سے بھی انکار کردیا۔