ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ان کی کمر میں درد ہے ، اڈیالہ میں یہ چیز تیار ہو رہی ہے ، نئے دستاویزات بھی جعلی نکلے، عمران خان نواز شریف پر چڑھ دوڑے

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں مانگ رہا، اب نواز شریف اڈیالہ جیل جائیں گے ان کیلئے وہاں جگہ تیار ہو رہی ہے، نواز شریف کا عوام میں جانا مشکل ہو گیا، گو نواز گو کے ڈر سے انہوں نے دیر میں اپنی تقریر ریکارڈ کروائی،وزیراعظم نے مجھے اور سپریم کورٹ کو دھمکی دی کہ ہم احتساب نہیں مانتے،عدالت کا فیصلہ نہ ماننے والا آئین کی خلاف ورزی کرے گا، دھمکیوں کا ٹائم اب گزر چکا ہے،

وزیراعظم کے بچے جے آئی ٹی کے سامنے ایسے جا رہے ہوتے تھے جیسے کچھ فتح کر کے جا رہے ہیں،واپسی پر کہتے کہ جے آئی ٹی میں میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا گیا،بجائے آپ کو شرم آئے الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میں یہ کر دوں گا اور میں وہ کر دوں گا، قوم نواز شریف کی دھمکیوں کی فکر نہیں کرتی،نواز شریف مظلوم شکل بنا کر کہتے ہیں میرے اوپر الزام نہیں، آپ کے اوپر12کیسز نیب میں ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پہلی بار خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ سیکٹر بجلی کے شعبے میں آیا ہے، نواز شریف کا پبلک میں جانا مشکل ہو گیا ہے، نواز شریف نے ’’گو نوازگو‘‘کے ڈر سے تقریر ریکارڈکی، انہوں نے مجھے اور سپریم کورٹ کو دھمکی دی کہ ہم احتساب نہیں مانتے، پانامہ پیپرز سازش نہیں تھی، یہ بین الاقوامی طور پر سامنے آنے والی رپورٹ ہے، یہ ہم نے احتساب نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بار بار کہا کہ ہم احتساب کیلئے تیار ہیں ،جب احتساب شروع ہوا نہ تو ڈاکو منٹس ملے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ڈاکو منٹس ہیں،ان کا ایک کے بعد دوسرا جھوٹ پکڑا جا رہا ہے، انہوں نے اپنے بچوں ، باپ اور اپنے آپ کو بھی ذلیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے جے آئی ٹی کے سامنے ایسے جا رہے ہوتے ہیں جیسے کچھ فتح کر کے جا رہے ہیں،

واپسی پر کہتے تھے کہ جے آئی ٹی میں میرے سوالوں کا جواب نہیں دیا گیا،بجائے آپ کو شرم آئے الٹا دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میں یہ کر دوں گا اور میں وہ کر دوں گا، قوم نواز شریف کی دھمکیوں کی فکر نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اوپر نیب میں 12کیسز پڑے ہوئے ہیں، منی لانڈرنگ بڑی کرپشن ہوتی ہے اور آپ مظلوم شکل بنا کر کہتے ہیں کہ میرے اوپر کوئی الزام ہے ہی نہیں،کل انہوں نے نئے دستاویزات لائے توسوشل میڈیا نے ہی اس میں غلطیاں نکال دیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف دھمکیوں کا ٹائم اب گزر چکا ہے، اب تو آپ کیلئے اڈیالہ جیل میں جگہ تیار کی جا رہی ہے، جمہوریت میں وزیراعظم، وزیر اور حکومت جواب دہ ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قطری خط کی دھجیاں اڑا دی ہیں، میں استعفیٰ نہیں مانگ رہا،اب نواز شریف جیل جائیں گے، آپ صرف نا اہل نہیں ہوں گے بلکہ آپ کو سزا بھی ملے گی، ہمیں سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،مجھے اس وقت یہ سارے اڈیالہ جیل کے امیدوار لگ رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والا آئین کی خلاف ورزی کرے گا، نواز شریف مجھے سڑکوں پر عوام نکال کر دکھائیں۔ چوہدری نثار علی خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی کمر میں درد ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…