اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے کاروبار اور منی ٹریل کے حوالے سے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حکومتی وکلا کی طرف سے سپریم کورٹ میں ٹھوس قانونی نکات نہ اٹھائے جانے کے باعث حکومتی اراکین کو وزیر اعظم پر کرپشن کے لگائے الزامات کا دفاع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم ہائوس سے جن پارٹی اراکین کو میڈیا میں آکر دفاع کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔ ان کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر اراکین میڈیا کی طرف سے رابطہ کرنے پر دفاع کرنے کی بجائے کوئی نہ کوئی جواز بنا کر پہلو تہی اختیار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد نوازحکومت کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔