اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) والد نے نوکری کیوں چھوڑی تھی؟ عمران خان کا عابد شیر علی کے الزامات پر شدید ردعمل، تفصیلات سامنے لے آئے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عابد شیر علی کے ان کے والد بارے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد 1946 میں برطانیہ سکالر شپ پر گئے اور 1958 میں انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑی تھی۔ عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد 1946 میں انڈیا کی حکومت کی سفارش پر سکالر شپ کے لیے برطانیہ گئے تھے، انہوں نے پڑھائی کے بعد تین سال نوکری کرنا تھی لیکن جب
وہ ہندوستان واپس آئے تو اس وقت پاکستان بن چکا تھا، انہوں نے تین سال کام کیا، تین پورے ہونے کے بعد وہ نوکری چھوڑنا چاہتے تھے مگر انجینئر نہ ہونے کی وجہ سے ان سے مزید تین سال کام کرایا گیا، انہوں نے 1958 میں سرکاری نوکری چھوڑ دی تھی، عمران خان کی میڈیا سے گفتگو سے پہلے عابد شیر علی نے اپنے بیان میں عمران خان کے والد کو مستند چور کہا اس کے علاوہ کہا کہ انہیں سزا بھی ہوئی، عابد شیر علی نے اپنے بیان میں عمران خان کو پیدائشی ٹھگ اور چور کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ اس نے والد کے چوری کے پیسوں سے لندن جا کر تعلیم حاصل کی اس لیے یہ بھی چور ہے۔