اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کا سوئٹزر لینڈ، بلجیئم اور لکسمبرگ میں کتنا پیسہ ہے؟ جے آئی ٹی کے نئے انکشافات نے پورے ملک میں کھلبلی مچا دی، تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی طرف سے سوئٹزر لینڈ، لگسمبرگ اور بلجیئم میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو معلومات مل گئی ہیں اور یہ معلومات جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی، میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے دوسرے دور حکومت میں وزیراعظم
نواز شریف نے ان تین ملکوں میں سرمایہ کاری کی تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایم ایل اے معاہدے کے تحت ان تینوں ملکوں سے معلومات لی تھیں، اور یہ معلومات اب جے آئی ٹی کو مل چکی ہیں، تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کی طرف سے کی گئی سرمایہ کاری کی تمام معلومات سپریم کورٹ میں جمع کرا دے گی۔ سپریم کورٹ تو پہلے ہی نواز شریف کی کرپشن کے کیس کی سماعت کر رہی ہے اور نئی معلومات سے نواز شریف کی کمائی گئی دولت کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔