ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار سے اختلافات، وزیراعظم نے اہم شخصیت کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری نثار سے اختلافات، وزیراعظم نے اہم شخصیت کو بڑی ذمہ داری سونپ دی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے میاں محمد شہباز شریف سرگرم ہو چکے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پارٹی ذرائع کہتے ہیں کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف

اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ چند اہم وجوہات کی بناء پر ان دونوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، جس کی وجہ سے چوہدری نثار پارٹی اجلاسوں میں آنے اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے گریز کر رہے تھے، اسی دوران سازشی عناصر اور سیاسی مخالفین نے دونوں کے اختلافات کو مزید ہوا دی، چوہدری نثار کے سیاسی کیرئیر کو خراب کرنے کے لیے پارٹی بدلنے کی افواہیں بھی چھوڑی گئیں، ان عناصر نے اختلافات کو غلط رنگ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف ان دونوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں، وزیراعلیٰ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جلد ملاقات کروا کر سیاسی مخالفین اور سازشی عناصر کا منہ بند کرایا جا سکے کیونکہ یہ سازشی عناصر ان دونوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں پیش پیش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…