اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اثاثے چھپائے جانے پر کیس کی سماعت۔ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف جاری سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کیخلاف تحقیقات کیلئے بھی
جے آئی ٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔درخواست میں 39 مختلف اداروں اور شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ منگل کو احمد نوازچوہدری کی جانب سے مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائرکرتے ہوئے استدعاکی کہ عمران خان کیخلاف زیرسماعت کیس میں جے آئی ٹی بناکر عمران خان اور سابق جج ملک قیوم کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے اور انہیں جے آئی ٹی میں طلب کرکے ان سے تحقیقات کی جائیں۔