پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کے لئے خفیہ مذاکرات کا آپشن موثر رہے گا ‘ امریکہ

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کے لئے خفیہ مذاکرات کی حمائت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کو اعلانیہ طور پر مذاکرات کی بحالی میں کوئی مجبوری ہے تو پھر خفیہ سفارتکاری کے ذریعے ہی اس مسئلے پر بڑی پہل کرنے کیلئے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے تاکہ خطے میں استحکام پیدا کیا جا سکے ۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاک بھارت کو قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعطل شدہ مذاکرات پھر سے بحال ہوں انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے اعلانیہ مذاکرات کے بجائے خفیہ مذاکرات کا راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں اور وقت آنے پر اس کا کھل کر اظہار کیا جا سکے ۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اعلانیہ طور پر مذاکرات کی بحالی کے لئے امریکہ بھی کوششیں جاری رکھے گا تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک بڑی پہل ناگزیر بن گئی ہے لہذا دونوں ممالک کو خفیہ سفارتکاری کو بھی جاری رکھنا ہو گا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کو کافی مایوسی ہو رہی ہے کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونا شروع ہو جاتے ہیں تب تب کوئی دہشتگردانہ حملہ ہو جاتا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑیں تاکہ بہتر نتائج برآمد ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق موثر کارروائیاں کیں لیکن پاکستان کو اب بھی دہشتگرد گروپوں سے خطرہ ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ نہیں ہے۔

مذاکرات کی بحالی پر تعطل ہنوز برقرار ہے جس کا خاتمہ کیا جانا چاہئے لہذا دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…