پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے، ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کل شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ذاتی کاروبار سے بھی منسلک رہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کو 6 ارب کے تحائف دیے جس کا شہبازشریف نے کسی منی ٹریل میں ذکر نہیں کیا، عمران خان کی طرف دائر کی گئی درخواست میں پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے مرتب کردہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ اس درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو عوامی عہدہ رکھتے ہوئے کاروبار کرنے اور اس عہدے کا غلط استعمال کرنے پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی یہ درخواست عدالت نے ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی ہے، اس کی سماعت جسٹس شاہد کریم منگل کے دن کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…