اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، رپورٹ جانبدارانہ ہے، رویہ غیر منصفانہ ہے، ، ہر معاملے پر حتمی رائے قائم کی، ، کسی تفتیشی شخص کو قصور وار قرار دینے کا اختیار جے آئی ٹی کے پاس نہیں، جے آئی ٹی ممبران کی نامزدگی پر بھی اعتراض، شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ جانبدارانہ ہے جبکہ جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ کی جانب سے 13سوالات کے جوابات حاصل کرنے کیلئے اختیار دیا گیا تھا جس پر جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوزکرتے ہوئے دیگر معاملوں پر بھی تفتیش کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کا رویہ غیر منصفانہ ہے اس نے ہر معاملے پر حتمی رائے قائم کی ۔شریف خاندان کی درخواست میں اہم نقطہ اٹھایا گیا ہے کہ کسی تفتیشی شخص کو قصور وار قرار دینے کا اختیار جے آئی ٹی کے پاس نہیں تھا مگر رپورٹ میں ایسا کیا گیا ہے جبکہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبران کی نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ ان تمام اعتراضات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد قرار دے۔کسی تفتیشی شخص کو قصور وار قرار دینے کا اختیار جے آئی ٹی کے پاس نہیں تھا مگر رپورٹ میں ایسا کیا گیا ہے جبکہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی ممبران کی نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ ان تمام اعتراضات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد قرار دے