اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پشاور میں خودکش دھماکا، 2 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی 

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید جبکہ6 زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کنٹونمنٹ پشاور عمران ملک کے مطابق دھماکا حیات آباد میں باغ ناران چوک کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف سی کا قافلہ حیات آباد میں واقع اپنے کیمپ سے قلعہ بالا حصار کے ہیڈکوارٹرز کی جانب رواں دواں تھا جب زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ایس پی عمران ملک کے مطابق دھماکے میں ایف سی میجر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا۔۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…