اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد میں رات گئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا،سپریم کورٹ کیگردخاردارتاریں لگادی گئی ہیں، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی،اسلام آبادپولیس کیتقریبا700 اہلکارتعینات ہونگے پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت آج ہو گی،سپریم کورٹ کے عمل درآمد بنچ کی سربراہی جسٹس اعجاز افضل کریں گے، اس دوران سپریم کورٹ اور ریڈ ذون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی رپورٹ
کے بعد کیس کی آج پہلی سماعت ہو گی ، اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، سپریم کورٹ کیگردخاردارتاریں لگادی گئی ہیں، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی،اسلام آبادپولیس کیتقریبا700 اہلکارتعینات ہونگے ، رینجرزاورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی سپریم کورٹ کے اندر،باہرڈیوٹی دیں گے، ریڑ ذون اور سپریم کورٹ کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ میڈیا نمائندے اور وکلاء سپریم کورٹ میں داخل ہو سکیں گے ۔