بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

میان برادران اور چوہدری نثار کے مابین اختلافات،طلال چوہدری بھی بالاخر بول پڑے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  جولائی  2017 |

جڑانوالہ(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار 35سال سے (ن) لیگ سے وابستہ ہیں ، میان برادران اور چوہدری نثار کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے ، (ن) لیگ کیساتھ ان کی سیاسی وابستگی پر قائدین کو فخر ہے ، کبھی دھاندلی ،کرپشن ،پانامہ اور کبھی کسی اور نام سے ہنگامے کھڑے کرنے والے ناکام رہیں گے ، وقت آنے پر سب راز کھل جائیں گے ، پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ،

کوئی بھی سازش آئے سی پیک کو کامیاب بنائیں گے ، سی پیک منصوبہ پاکستان مغربین چین اور خطے کیلئے گیم چینجر کامیابی کیلئے خطے میں امن واستحکام ضروری ہے مگر چند سازشی عناصر اسے مکمل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے ، جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے والے میدان میں مقابلہ کریں ، سازش کرنے والے آئندہ بھی الیکشن نہیں جیت سکتے ، ہزار بار آسمان سر پر اٹھاؤ عوام کی خدمت نہیں روک سکتے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مخالفین کو تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کیوں کر رہا ہے ، ملک میں روشنیاں لوٹ رہی ہیں ، دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے ، (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کی فلاح ،خوشحالی اور معاشی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کو ا۱قتدار ملا تو پاکستان بدترین اندرونی وبیرونی مسائل سے گھرا ہوا تھا ، چار برس کے دوران وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں تعمیروترقی کا تاریخی سفر کامیابی سے آگے بڑھایا گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہے،ورثے میں ملی تباہ حال معیشت کو بحال کر کے مضبوط بنیادوں پر استوار کیا گیا ہے ، توانائی کے خاتمہ اور اقتصادی جمود کو توڑنے کی مخلصانہ کاوشیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے اورآج کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ، پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ہے ،

بلاشبہ ملک کی تیز رفتار ترقی کا کریڈیٹ وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت اور شاندار پالیسیوں کو جاتا ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان چور دروازے کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کرسکتے ، تحریک انصاف کی سیاست کا تمام دارومدار سازشوں ، الزام تراشی پر ہوتا ہے ، عمران خان کی توقعات کا دارومدار جے آئی ٹی کی ایسی دستاویز ہے جس کے مندرجات تضادات کا شکار ہیں ،تلاشی کی باری اب عمران خان کی ہے ، 2018کے انتخابات میں بھی ہر تھیلے سے شیر نکلے گا ،

یقین ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردے گی ، ماضی کی طرح مستقبل میں بھی (ن) لیگ کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی ، حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پرڈال دیا ہے ، آئندہ انتخابات سے پہلے توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا ، جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے لائیں گے ، سازشی ٹولہ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگا ، موجود صورتحال میں ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ، قوم میاں نوازشریف کیساتھ کھڑی ہے ، آخر میں طلال چوہدری نے 55لاکھ کی لاگت سے تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں مکمل ہونے والے ڈائیلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…