بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پاناما کیس کا فیصلہ کیا آئیگا؟‘جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 16  جولائی  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست نہیں وہ اس وقت آئین کے آرٹیکل62اور63پر پورے نہیں اترتے ہیں یا نہیں انکے بارے میں بھی فیصلہ آنیوالا ہے ‘نوازشر یف خود کو کسی بھی صورت پانامہ جے آئی ٹی سے بچا نہیں سکتے انکو عہدے سے مستعفی ہونے ہوگا ورنہ نااہل ہوجائیں گے ‘میری بحالی میں جنرل اشفاق کیانی اور نوازشر یف سمیت کسی کا کوئی کردار نہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری

نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی میں (ن) لیگ کی قیادت اور شر یف خاندان کی کر پشن اور ٹیکس چوری اور منی لارنڈ نگ کی تصدیق ہو چکی ہے اس لیے اب نوازشر یف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہیں اس لیے نوازشر یف کو چاہیے وہ وزیر اعظم کے عہدے سے الگ ہوجائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری عمران خان میرے دوست نہیں جہاں کے صادق اور امین ہونے کا تعلق ہے تو اس بارے میں سپر یم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں انکے بارے میں کیس چل رہا ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ آتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…