بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ کب تک ہوگا، پیشگوئی کردی گئی

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آجائیگا۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ (آج) پیر سے شروع ہونے والے کیس میں عدالت سے زیادہ سے زیادہ وقت حاصل کر سکے لیکن مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ ایک ہفتے میں آجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ کیس پر حتمی فیصلے کیلئے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ یا 10دن چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ا سٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے ٗ زرداری کی تھالی میں کھانے والے فضل الرحمان ان دنوں نواز شریف سے جپھیاں ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک حکومتوں کے درمیان سمجھوتہ ہے ٗمیں نہیں سمجھتا کہ منصوبے پر کوئی اثر پڑیگا ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پانا ما کیس پرعدالت کا جوبھی فیصلہ آیا اسے قبول کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی نے 60 روزمحنت سے کام کیا ہے لیکن حکومت جے آئی ٹی رپورٹ پروقت لینے کی کوشش کرے گی ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ آصف زرداری آج بھی مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں ٗ زرداری صاحب بڑے دل والے شخص ہیں، ابھی تک مولانا کو جواب نہیں دیا،انہوں نے کہاکہ مولانا کو آج بھی اچھا سیاست دان سمجھتا ہوں، سمجھ نہیں آ رہی کہ مولانا نے یہ بیان کیوں دیا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…