اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم خلیجی ملک نے مریم نواز کیخلاف ثبوت فراہم کر دیے، تفصیلات کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے برطانوی جزیرے کو لکھے گئے خطوط اور ان کے حاصل کردہ شواہد کا انکشاف ہو گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سمیت برطانوی ورجن جزیرے نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف شواہد فراہم کر دیے ہیں، سینئر صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی چینل
کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء نے ہامی قانونی معاونت کے تحت متحدہ عرب امارات اور برطانوی ورجن آئرلینڈ کو خط لکھے، جس میں تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء نے نیسکول اور نیلسن کمپنی کی ملکیت کے بارے میں پوچھا کہ ان دونوں کمپنیوں کی مالک مریم نواز ہیں یا وہ صرف بینیفیشری آنر ہیں، جس کا جواب یہ دیا گیا کہ مریم نواز ہی ان دونوں کمپنیوں کی مالک ہیں۔