پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف سے استعفیٰ کیسے لیاجائے گا؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ اپوزیشن کا وزیراعظم پر پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر استعفے کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ‘ سینٹ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کو بنیاد بنا کر حکومت پر کڑی تنقید کی حکمت عملی تیار کرلی گئی‘ پارلیمنٹ سے باہر حکومت مخالف جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ‘ وزیراعظم کی تبدیلی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے سمیت استعفیٰ دو تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ مختلف اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم پر استعفے کے لئے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی

تیار کرلی ہے۔ پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں پی پی پی‘ پی ٹی آئی ‘ متحدہ قومی موومنٹ‘ جماعت اسلامی اور دیگر ہم خیال جماعتوں کو ساتھ ملا کر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ سینٹ کے (آج) ہونے والے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن وزیراعظم پر کڑی تنقید کرے گی۔ متحدہ اپوزیشن کو سینٹ میں عددی اکثریت حاصل ہے۔ دوسری جانب حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کیا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں جے آئی ٹی رپورٹ پر اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے اپنی اپنی تقاریر میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…