اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے ، وہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر اپنا موقف دیں گے ، وہ کابینہ اجلاس میں خود سے متعلق سوالوں کے جوابات دیں گے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے بدھ یا جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گے ۔وہ پریس کانفرنس میں سیاسی صورتحال اور اپنی وفاداری کے متعلق بھی جس پر لوگوں کی جانب سے شکوک وشبہات ظاہر کئے گئے ہیں اظہار خیال کریں گے ۔ا س کیساتھ ساتھ وہ جے آئی ٹی
رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی اپنا موقف دیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے چوہدری نثار کے وزیراعظم سے اختلافات کی خبریں زیرگردش ہیں جن پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیاتھا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی وزراء کی جانب سے دیئے جانے والے بیانات کے حوالے سے تردید بھی جاری کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات چوہدری نثار کو پریس کانفرنس سے روکنے کے لئے حرکت میں آگئی ہیں اور اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں۔