ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

سانحہ پارہ چنار کے 17 دہشتگرد گرفتار ، مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،پاک فوج کااعلان

datetime 16  جولائی  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سانحہ پارہ چنار کے 17 دہشتگردوںکو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے اور انہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا پریس کانفرنس کے دوران مزیدکہنا تھا کہ پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا ہے اور تمام ڈیٹا ادارہ شماریات کو فراہم کردیا گیا ہے۔

جسے ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کیلئے پاک فوج نے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے ملٹری اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو 40دن میں مسترد ہوگئی ، اب اس کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے ۔رحم کی اپیل پر آرمی چیف جلد قانون کے مطابق اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…