راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے ملٹری اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو 40دن میں مسترد ہوگئی ، اب اس کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے ۔رحم کی اپیل پر آرمی چیف جلد قانون کے مطابق اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔اس سے پہلے پاک فوج نے وادی شوال اور راجگال میں نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا جس کوخیبرفور کا نام دیا گیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ باجوڑ، سوات اور مہمند ایجنسی کی کلیئرنس کے بعد آج صبح خیبر فورنامی زمینی آپریشن شروع کردیاگیاہے جو ممکنہ طورپر زمینی لحاظ سے کافی مشکل ہوگا، اس آپریشن کا بنیادی مقصد سرحد کے دوسری طرف بڑھتے ہوئے داعش کے خطرات سے نمٹنا اور سکیورٹی یقینی بنانا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےبتایا کہ یہ آپریشن بھی ’ردالفساد‘ کا حصہ ہے ۔