کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی‘ تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے تحریک انصاف خود تبدیل ہوگئی‘ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہونے والے نوجوان نہیں ہیں‘
تحریک انصاف کی توجہ صرف پنجاب پر ہے‘ عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں انہیں کارکنوں سے دور رکھا جاتا ہے‘ تحریک انصاف میں مرد حضرات پیش پیش ہیں خواتین کو فیصلے کا حق نہیں‘ پی ٹی آئی ورکر ناراض ہو کر دوسری سیاسی جماعتوں میں جارہے ہیں‘ بلاول بھٹو نوجوانوں کی صحیح ترجمانی کررہے ہیں۔ اتوار کوو زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اپنے گھر واپس آگئی ہوں میرے والد کی پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستگی رہی ہے۔ سندھ کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے پی ٹی آئی میں خدمات سرانجام دیں۔ کراچی جیسے مشکل علاقے سے الیکشن لڑا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اچھا وقت گزرا کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتی۔ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے تحریک انصاف خود تبدیل ہوگئی۔ تحریک انصاف کی توجہ صرف پنجاب پر ہے عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں انہیں کارکنوں سے دور رکھا جاتا ہے۔ عمران خان صرف چند گھنٹوں کے لئے کراچی آتے ہیں۔ ناز بلوچ نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہونے والے نوجوان نہیں ہیں۔ تحریک انصاف کے لئے میری قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کراچی سمیت سندھ کی طرف توجہ نہیں دی۔ پی ٹی آئی ورکر ناراض ہو کر دوسری سیاسی جماعتوں میں جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کراچی میں تنظیم سازی کا عمل بری طرح متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نوجوانوں کی صحیح ترجمانی کررہے ہیں نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔ پی ٹی آئی میں رہ کر جو کام کیا وہ صرف پاکستان کے لئے کیا۔ پیپلز پارٹی میں رہ کر بھی پاکستان کے لئے کام کروں گی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پہلے سعید غنی سے ملاقات کی تھی۔ ناز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف میں مرد حضرات پیش پیش ہیں تحریک انصاف میں خواتین کو فیصلے کا حق نہیں پیپلز پارٹی نے ورکرز کو وزیراعظم بنایا اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی جیالوں کی تنظیم ہے خواتین کو احترام دیا جاتا ہے ناز بلوچ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔