اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی، چوہدری نثار نے بڑا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں چوہدری نثار کے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئیکہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارٹی قیادت سے بالکل بھی ناراض نہیں ہیں بلکہ وہ آئندہ دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں سے متعلق تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پیر کے روز نااہل قرار دے دیتی ہے جو کہ غالباً نہیں دے گی۔ تو اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وکلاء کو موقع دیا جائے گا جواب دینے کا۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے وکلاء بھی دلائل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بڑے وکلاء تو قوم کا اربوں روپیہ لے کر بھاگ گئے ہیں اور اب یہ چھوٹے موٹے وکلا سے کام چلانے پر مجبور ہیں۔