اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، بجلی پر سبسڈی ختم، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بجلی پر موجودہ سبسڈی ختم کرنا ہو گی اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں پر مزید اضافہ کرنا ہوگا،
آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بھی ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے ہفتے کے دن حکومت پاکستان کو بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ترقیاتی کام اس سے متاثر ہوں گے، اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے محصولات میں اضافہ بھی ناگریز ہے۔