اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کی پاکستان میں سرگرمیاں ‘‘

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں،را سمیت دشمن ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف کاروائیاں کررہی ہیں،

ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے، آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں ہے، آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے، پاکستان میں امن واستحکام دنیا میں امن اور عالمی مفاد میں ہے۔ہفتے کو پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ مین اور شارٹ سروسز کمیشن کورس پریڈ کی تقریب ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ 100 افسران پاس آوٹ ہوئے جن میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28 کیڈٹس بھی شامل تھے۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔آفیسر کیڈٹ ارتضیٰ حیدر نقوی نے سی جے سی ایس سی گولڈمیڈل حاصل کیا جب کے مڈ شپ مین احمد فراز نے بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر حاصل کی۔ اس موقع پر نیوی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاس آئوٹ ہونے والے افسران ایماندار اور جذبے سے کام کریں ۔ہماری افواج اتحاد اور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کی علامت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحااور طاقت کا مظہر ہے ۔پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے۔پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے ۔جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر تشویش ہے۔ را سمیت دشمن ایجنسیاں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان مخالف کاروائیاں کررہی ہیں ۔بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے۔

افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے انھوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد محض ایک مہم نہیں ہے۔ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب صرف فوجی آپریشن نہیں ہے۔آپریشن ضرب عضب میںپوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے ۔علاقائی مسائل کے حل مں پاکستان کو اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان میں امن واستحکام دنیا میں امن اور عالمی مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے۔سی پیک میں گوادر بندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

یقین ہے تربیت پانے والے بحری افواج میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اور سلامتی میں کردار اہم ہے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے۔بہترین کارکردگی پر مڈ شپ میں اور افسران تعریف کے مستحق ہیں۔(خ ف)

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…