مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ نے اہم اعلان کر دیا

22  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کوشاں ہیں، اقوام متحدہ، عنقریب پیش رفت ہو سکتی ہے، ٹرمپ انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونپرس کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں کہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ نہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی اور پاکستانی وزرائے اعظم سے مسلسل رابطے میں ہوں اور اس سلسلے میں مختلف

عالمی فورمز میں ان سے ملاقات کر کے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک کا کہنا ہے کہ انتونیو گونپرس کو مسئلہ کشمیر پر تشویش ہے تاہم وہ اس کو حل کرنے کیلئے براہ راست مداخلت یا مصالحت کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم انہوں نے مسئلہ کشمیر کے دو بنیادی فریقین پاکستان اور بھارت سے یہ کہا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے اس معاملے کا پر امن حل نکالیں۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امید ظاہر ی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عنقریب پیشرفت ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک بھارت اور پاکستان امریکی کوششوں کی بدولت مذاکرات کی بحالی پر متفق ہو رہے ہیں ۔ اس دوران پینٹا گون نے پاکستان کا ایک ذمہ دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار گیری کوہن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر پر پیشرفت پر آمادہ ہو رہے ہیں جس کے باعث جلد مسئلہ کشمیر پر پیشرفت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب مسئلہ کشمیر کے حل میں سرگرم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے اور اقوام متحدہ بھی اس حوالے سے کافی متحرک ہو چکا ہے ۔ امرکہ نے دونوں ممالک کی قیادتوں کو اعتماد مےں لے لیا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی بحالی کو یقینی بنا کر خطے میں ایٹمی جنگ کے خطرات کو کم کریں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…