منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف نے جو کہا وہ کر دکھایا‘‘ ’’پاکستان کا وہ واحد علاقہ جہاں کبھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی‘‘

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے دو پن بجلی گھروں کے کالام میں قیام کے بعد وادی کالام لوڈشیڈنگ فری بن گیا ہے جہاں عوام کو 24 گھنٹے بلا کسی تعطل بجلی فراہمی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں جہاں ملک بھر کے عوام بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سراپا احتجا ج ہیں وہیں سوات کے وادی کالام میں دو پن بجلی گھروں کی تعمیر کے بعد یہ علاقہ لوڈشیڈنگ فری ہے اور جہاں صارفین انتہائی کم قیمت پر بلا کسی تعطل 24 گھنٹے بجلی کے مزے لے رہے ہیں۔

مجموعی طورپر 1600 کلوواٹس پیداوار کے حامل کالام اور اشورنگ کے پن بجلی گھروں کی تعمیر تحریک انصاف کے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تحت اعلان کردہ اُن 356 پن بجلی گھروں کی وہ کڑی ہے جس کی تعمیر کا اعلان عمران خا ن نے ملک میں جاری توانائی بحران کے پیش نظرآج سے ساڑھے تین سال قبل کیا تھا۔کالام اشورنگ پن بجلی گھروں سے اگر ایک طرف کالام کے ساڑھے چار ہزار مقامی آباد ی ، ساڑھے چار سو ہوٹلز ، دو کارخانوں اور کئی دیگر سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کی قیمت گھریلو صارفین کے لئے 3 روپے اور کمرشل صارفین کے لئے 7 روپے مقرر کی گئی ہے تو دوسرے طرف ان دو پن بجلی گھروں سے چھ سو کلوواٹس اضافی بجلی بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…