منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کادورہ افغانستان ،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی/کابل /واشنگٹن ( آئی این پی ) آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے دورہ افغانستان کے دوران افغان قومی سلامتی کے مشیر اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی ،پاک افغان سرحد کی صورتحال سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے افغانستان کا دورہ کیا۔

اپنے دورہ کے دوران انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔ جس میں دہشتگردی ،پاک افغان سرحد کی صورتحال سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ا س دوران دہشتگردی کو مشترکہ دشمن قراردیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لئے مل کرکام کرنے کی ضرورت پرزوردیا گیااورکہاگیا کہ خطے میں مکمل قیام امن کے لئے دہشتگردی کے ناسو ر کاخاتمہ ضروری ہے ۔دریں اثناء پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے سربراہان نے کابل میں باہمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے امور میں تعاون پر باضابطہ سرکاری مذاکرات کیے ۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے سربراہان نے منگل کے روز کابل میں باہمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے امور میں تعاون پر باضابطہ سرکاری مذاکرات کیے۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی سے وابستہ پاکستانی اور افغان ذرائع نے اِس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار منگل کو افغان دارالحکومت پہنچے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے سکیورٹی حلقوں کے درمیان تنا ؤمیں کمی لانے کی کوشش کرنا ہے۔جنرل مختار اور ان کے افغان ہم منصب معصوم استانکزئی، جو نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سربراہ ہیں، کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میں خطے میں کی سلامتی اورپاک افغا ن سرحد سمیت دیگراہم امور پر بات چیت کی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیاہے جب افغانستان اور پاکستان ملک دشمن شدت پسندوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مستقل طور پر ایک دوسرے کے انٹیلی جنس اداروں پر الزام لگاتے ہیں۔ یہ شدت پسند دونوں ملکوں میں مہلک دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی سرحد سے شدت پسندوں نے سکیورٹی کی دو چوکیوں پر حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا۔ پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران تین حملہ آور ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے، جب کہ دیگر کو پسپا ہونے پر مجبور کیا گیا۔شدت پسندوں کا یہ حملہ پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے نیم خود مختار قبائلی ضلع میں واقع ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…