جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کو دس ارب روپے کی آفر کس ذریعے سے کی گئی؟ ڈیل کروانے والے کو کتنے ارب روپے کمیشن دینے کا کہا گیا؟

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کو دس ارب روپے کی پیشکش کے حوالے سے میں نے عمران خان سے بات کی ہے۔ عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، جب میں نے انہیں کہا کہ مجھے تفصیل بتائیں تو انہوں نے کہا کہ میرا لاہور میں ایک بڑا بزنس مین دوست ہے اس سے رابطہ کیا گیا تھا۔ اور اس سے رابطہ کرنے والا شخص حمزہ شہباز شریف کا دوست تھا، یعنی حمزہ شہباز کے دوست

نے میرے بزنس مین دوست سے رابطہ کیا ، ان کا آپس میں دبئی میں رابطہ ہوا تھا۔ اس رابطے میں یہ آفر کی گئی کہ آپ عمران خان سے ڈیل کروا دیں، اگر آپ عمران خان سے ڈیل کروا دیں گے تو دو ارب روپے کمیشن آپ کو بھی ملے گا جبکہ عمران خان کو دس ارب روپے دیا جائے گا۔ حامد میر نے کہا کہ میں نے عمران خان سے اس بزنس مین کا نام لینے کا کہا تو عمران نے جواب دیا کہ وہ بزنس مین ہے اور شریف حکومت اس کا بزنس تباہ و برباد کر دے گی۔ لیکن میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…