بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان کے جوہری اثاثے ‘‘ افغانستان ساری حدیں پار کر گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو پاکستان خوش آمدید کہے گا ٗماضی میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات تعطل کا شکار رہے ٗہمیں اس تعطل کو ختم کرنا چاہیے ٗکسی پر غداری یا جاسوسی کا الزام ہو تو اسے قونصلر رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔امریکا میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ

پاکستان کے جوہری اثاثے ایسے ہی محفوظ ہیں جس طرح امریکا کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ خطے میں دنیا کی آدھی سے زائد آبادی قیام پذیر ہے اور یہ آبادی پاکستان اور بھارت کے تعلقات، خاص طور پر مسئلہ کشمیر کی وجہ سے براہ راست متاثر ہوتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس لیے اس صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو خوش آمدید کہا جائے گا۔انھوں نے دہرایا کہ الیکشن کے فوری بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کیلئے مثبت پیغام بھیجا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کی پیش کش کی تھی جسے پاکستان کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان، اقوام متحدہ کیلئے امریکی سفیر کے حالیہ بیان کو بھی سراہتا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کے واقعے کے رونما ہونے کے انتظار سے قبل ٹرمپ انتظامیہ جنوبی ایشیا کی دونوں ریاستوں کو ان کے درمیان موجود کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی ٗایسے کسی بھی اقدام کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ ماضی میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات تعطل کا شکار رہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس تعطل کو ختم کرنا چاہیے جیسا کہ یہ تعلق دونوں کیلئے ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ٗاگر کوئی غلط فہمی ہے تو اسے حل ہونا چاہیے۔اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے خزانہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی نہ دینے کے اسلام آباد کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ ایک قانون ہے اور ہر کوئی اس سے واقف ہے کہ اگر کسی پر غداری یا جاسوسی کا الزام ہو تو

اسے قونصلر رسائی فراہم نہیں کی جاتی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تاہم، کلبھوشن یادیو کو قانونی وکیل فراہم کیا گیا ہے اور ایک قیدی کو فراہم کی جانے والی دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے امریکی میڈیا میں نشر ہونے والے سابق افغان انٹیلی جنس چیف کے دعوے کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ نہیں ہیں اور وہ بلا آخر عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ سابق افغان انٹیلی جنس چیف کے دعوے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی ہیں

اور دنیا کو ایسے دعوؤں کو نظر انداز کردینا چاہیے۔اسحاق ڈار نے افغان حکام کے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ان کے پاس ایک خط کی کاپی ہے جس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے پشاور میں موجود حکام کو ملک میں جوہری اثاثوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پی اے ای سی کی جانب سے نیشنل کمانڈ اتھارتی کو خط لکھنے کا کوئی مطلب نہیں نکلتا ٗیہ ایک ممکنہ سی چیز معلوم ہوتی ہے،

اگر اس قسم کی کوئی صورت حال بھی ہوتو اس کیلئے تحریری طور پر رابطہ نہیں کیا جاتا۔ایک اور سوال کے جواب میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں علاقائی روابط چاہتا ہے جیسا کہ یہ تمام اقوام کیلئے سرمایہ کاری اور تعمیر کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…