اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، ناصر الملک اور عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں بننے والی کثیر المنزلہ عمارت گرینڈ حیات کی لیز سی ڈی اے نے منسوخ کر دی ہے۔ اس کثیر منزلہ عمارت کے ساتھ بننے والے لگژری اپارٹمنٹس بھی منسوخ ہو گئے ہیں ، اس طرح اب اسلام آباد کی سب سے بڑی عمارت نہیں بنے گی ۔کامران خان نے کہا کہ مذکورہ گرینڈ حیات ہوٹل میں ملک کی درجنوں

وی آئی پی شخصیات جن میں عمران خان، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، سابق چیف جسٹس ناصر الملک سمیت 200 نمایا ں شخصیات کی سرمایہ کاری شامل تھی۔ اب ان تمام شخصیات کو یہ سرمایہ ڈوبتا ہوا نظر آ رہا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرینڈ حیات ہوٹل اور اُس کے اپارٹمنٹس کے کئی مالکان کی طرف سے سی ڈی اے بورڈ کے 29 جولائی2016 ؁ء کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کو خارج کر دیا ۔ گرینڈ حیات ہوٹل کے بلڈرز میسرز بی این پی اور اپارٹمنٹس کے کئی مالکان نے سی ڈی اے بورڈ کے اُس فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جس میں سی ڈی اے بورڈ نے گرینڈ حیات ہوٹل میں سی ڈی اے آرڈینینس اور بلڈنگ بائی لاز وغیرہ کی خلاف ورزیاں کرنے پر 29 جولائی 2016 ؁ء کو بورڈ کے اجلاس میں گرینڈ حیات ہوٹل کی لیز کینسل کر دی تھی۔سی ڈی اے کی طرف سے ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر کاشف علی ملک اور جناب افتخار گیلانی ایڈووکیٹس نے کیس کی پیروی کی جبکہ میسرز بی این پی اور اپارٹمنٹس مالکان کی طرف سے بیرسٹر اعتزاز احسن، عاصمہ جہانگیر، خواجہ حارث احمد، بابر ستار اور علی رضا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ رٹ پٹیشن نمبر3043/2016 کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس اظہر من اللہ کی عدالت میں ہوئی اور کئی سماعتوں میں ہر فریق کا موقف سننے کے بعد معزز عدالت نے سی

ڈی اے بورڈ کے 29 جولائی 2016 ؁ء کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کو خارج کر دیا ۔ تاہم معزز عدالت نے وفاقی حکومت اور سی ڈی اے سے کہا ہے کہ وہ گرینڈ حیات ہوٹل کے اپارٹمنٹس کے مالکان کی داد رسی اور ازالے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…