اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارا خیر خواہ نہیں ہے۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کر رہا ہے۔ بھارتی کی خفیہ ایجنسی را افغانستان کی ایجنسی این ڈی ایس کے
ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کلبھوشن یادیو کی سرپرستی کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی جاسوس کی سزائے موت قانون کے مطابق ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔