اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیش کش کر دی۔پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصہ سے چلے آنے والے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل کی وجہ سے پیدا شدہ کشیدگی کے باعث جہاں دونوں ممالک میں تعمیر و ترقی متاثر ہوتی وہیں خطے میں موجود دیگر ممالک بھی اس کشیدگی کی وجہ سے منفی معاشی اثرات کا سامنا کرتے ہیں۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ تہران خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔