اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کا دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، مودی سرکاری کی نیندیں حرام کر دینے والے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی زد میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نےدنیا کےمختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کےاس فیصلےمیںمودی سرکار کی نیندیں حرام کر دینے والے بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی زد میں آگئے ہیں اور
ان کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ۔ ترکی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو بھارت میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن افتخار عزیز کو ترکی میں سفیر تعینات کیا جائے گا۔جبکہ ڈنمارک میں موجود سفیر مسرور احمد جونیجو کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسفک ذوالفقار گردیزی وہاں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالیں گےجبکہ لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں موجود سفیر برہان الاسلام کے ریٹائر ہونے پر ان کی جگہ جنوبی افریقا میں موجود نجم الثاقب برازیل میں ذمہ دریاں سنبھالیں گے اور ان کی جگہ سائوتھ افریقہ میں تھائی لینڈ میں تعینات سفیر ڈاکٹر سہیل خان کوبھیجے جبکہ لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں موجود سفیر برہان الاسلام کے ریٹائر ہونے پر ان کی جگہ جنوبی افریقا میں موجود نجم الثاقب برازیل میں ذمہ دریاں سنبھالیں گے اور ان کی جگہ سائوتھ افریقہ میں تھائی لینڈ میں تعینات سفیر ڈاکٹر سہیل خان کوبھیجے جانے کا فیصلہ کی گیا ہےجانے کا فیصلہ کی گیا ہے۔