منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ہاں!راحیل شریف نے میرے لئے یہ کام کیا،پرویزمشرف نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی )آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی اڈوں میں پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ،امریکی اس معاملے میں بہت سخت تھے ، ملک کو گنوا دینا کوئی بہادری نہیں ہوتی ،شاہ عبداللہ نے شریف برادران کو جانے دینے کا کہا ،شہباز شریف کیلئے میرے دل میں نرم گوشہ تھا ، سعودی عرب کی طرف سے ہمارے معاملات میں

کوئی مداخلت نہیں تھی ، زرداری حکومت کو امریکہ سے کوئی خطرہ نہیں تھا پھر بھی وہ امریکیوں کو ویزے جاری کرتے رہے ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے ہمارے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں تھی ،شہباز شریف کیلئے میرے دل میں نرم گوشہ تھا ،شاہ عبداللہ نے شریف برادران کو جانے دینے کا کہا تھا۔پرویز مشرف نے کہا کہ پا کستان میں امریکی اڈوں میں پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ،امریکی اس معاملے میں بہت سخت تھے ، ملک کو گنوا دینا کوئی بہادری نہیں ہوتی ۔سابق صدر نے کہا کہ زرداری حکومت کو امریکہ سے خطرہ نہیں تھا اور حسین حقانی پر بھی کوئی دباؤ نہیں تھا ،ان کا کردار تو ایک ڈاکیے کا تھا ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے امریکیوں کو دباؤ کے بغیر ہی ویزے جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کی اجازت سے باہر گیا، بدقسمتی سے ملک میں صرف طاقتور کو ہی انصاف ملتا ہے ،میرے ساتھ نا انصافی ہورہی تھی جس وجہ سے جنرل راحیل شریف نے میرے باہر جانے میں مدد کی ، اس ملک میں صرف اسی کو انصاف مل سکتا ہے جس کے پیچھے پاور ہو یا کوئی طاقت ور ادارہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس ملک سے باہر کوئی پراپرٹی نہیں تھی اس لئے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے 2009 میں میرے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروائے ، ان کے ساتھ میرا

تعلق بھائیوں کی طرح ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملنے کی خواہش میں نے ظاہر نہیں کی ، فاروق ستار خود مجھ سے ملنے آئے تھے ، میں علاقائی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا اور نہ ہی میری وزیراعظم بننے کی خواہش ہے ،میں پاکستان کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے مستقبل میں ڈکٹیٹر کے نام سے یاد کیا جائے گا مگر میں ڈکٹیڑ نہیں تھا میں نے پاکستان کو ترقی دی اور عوام کو حوصلہ دیا ،ڈکٹیٹر شپ تو اب ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…