اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لوگ فیصلہ نواز شریف کیخلاف آنے پر جو مرضی کرتے رہیں ان کے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ اگر یہ خانہ جنگی کروائیں گے تو ان کی بہت ٹھکائی ہوگی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر فیصلہ نواز شریف کیخلاف آیا تو فوج پہلے ہی ساری پوزیشنیں لے چکی ہے، انشااللہ
امن و امان ہوگا۔ پروگرام کے میزبان نے جب شیخ رشید سے سوال کیا کہ آپ نے دو چیزوں کو جوڑ دیا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ اور فوج کی مختلف شہروں میں موجودگی، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ شیخ رشید نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا کہ فوج ہر جگہ پنجاب میں موجود ہے، اگر نواز شریف کیخلاف فیصلہ آیا تو کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ نواز شریف کو زیرو بنا دیں گے تو وہ غلط سوچ رہے ہیں۔ تمام سلامتی کے معاملات فوج کے ہاتھ میں ہیں۔