جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لاہور میں بڑی خوفناک دہشتگردی کا خطرہ حساس اداروں نے اہم رپورٹ جاری کر دی

datetime 2  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور اور خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے۔ اس خدشے کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بند اور سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے لاہور اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں دہشتگردوں حملوں کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا

ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میںنجی اور جدید انگلش میڈیم سکولز کو نشانہ بنانے کیلئے دہشتگردوں کو بھیجا گیا ہے جبکہ مارچ کے مہینے کے دوران جمرود باڑا اور پشاور میں نجی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے 4دہشتگردوں کو روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کے سہولت کار پہلے سے ہی شاہ کس اور پشاور میں موجود ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردحملوں کے امکان کے پیش نظر حساس تنصیبات، اہم عمارتوں ، ہسپتالوں اور سکولوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ مراسلے کی کاپی آئی جی پولیس پنجاب ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز ،تمام ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔

Threat

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…