بدھ‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2025 

سفیر کی طلبی،پاکستان نے افغان حکومت کو باضابطہ جواب دیدیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی) افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے سرحد کھولنے کی درخواست کردی جبکہ افغانستان کی وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شیلنگ کے بارے میں پوچھا گیا ہے،افغان حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرحد بند ہونے کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز افغانستان کی وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے پاکستان کی جانب سے شیلنگ کے بارے میں پوچھا گیا ہے،افغان حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرحد بند ہونے کیوجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، سرحد کھولنے کے لیے خط بھی لکھا تھا پاکستانی سفیر ابرار حسین نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے سرحد بند کرنا ناگزیر تھاپاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیاپاکستان نے جوابی کارروائی کی، پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی ،پاکستان میں ردالفسادآپریشن شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرحد بندکرنے کا مقصدتھا کہ دہشت گرد پاکستان داخل نہ ہو سکیں ، پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔ پاکستانی سفیر ابرار حسین نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے سرحد بند کرنا ناگزیر تھاپاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیاپاکستان نے جوابی کارروائی کی، پاکستان نے شیلنگ میں پہل نہیں کی ،پاکستان میں ردالفسادآپریشن شروع کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرحد بندکرنے کا مقصدتھا کہ دہشت گرد پاکستان داخل نہ ہو سکیں ، پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سیہون شریف میں خودکش بم دھماکے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کررکھی ہے جو ابھی تک نہیں کھولی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…