راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور اسے اسلحہ وگولہ بارود سے پاک کرنے ا ور دہشتگردی کے بلاامتیاز خاتمے کیلئے ملک بھر میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ،
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘آپریشن شروع کردیا ہے ۔ردالفساد آپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ۔آپریشن کا مقصد سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردی کا بلا امتیاز خاتمہ ہے ۔۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اس آپریشن کا طرہ امتیاز ہوگا ۔آپریشن کا مقصد کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی ، سول آرمڈ فورسز اور دیگر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لئے رینجرز بڑے پیمانے پر کاروائی کرے گی ۔ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن جاری رہیں گے ۔ بلاامتیاز آپریشن سے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا جائے گا ۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لئے رینجرز بڑے پیمانے پر کاروائی کرے گی ۔ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن جاری رہیں گے ۔ بلاامتیاز آپریشن سے شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا جائے گا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحے سے پاک کیا جائے گا ۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے تمام کورکمانڈرز نے شرکت کی ۔