جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کی منظوری

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی کو سمارٹ سٹی بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف پورے صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا، سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرادری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے

علاوہ چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور وزیر صحت سندھ نے شرکت کی جبکہ سابق معاون خصوصی مذہبی امور قیوم سومرو بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس اجلاس میں  دہشت گردی سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں کراچی سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کی منظوری دی دی گئی جبکہ پورے صوبے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں 8 میگا پکسلز کے کیمرے لگائے جائیں۔اجلاس میں کراچی سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو فوری بے دخل کرنے کی منظوری دی دی گئی جبکہ پورے صوبے میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں 8 میگا پکسلز کے کیمرے لگائے جائیں۔انہوں نے وزیراعلی سندھ کوہدایات جاری کیں کہ سٹیٹ آف آرٹ کنٹرول روم بھی بنائیں اور پولیس کے نظام میں بھی مزید بہتری لائی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…