لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں افغان حکومت، افغان انٹیلی جنس اور بھارت براہ راست ملوث ہے۔ پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف فوجی طاقت استعمال کرنا ہو گی۔ پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی کا اتحاد بن
رہا ہے۔ لشکر جھنگوی پنجاب میں ہے اس کے خلاف آپریشن کیوں نہیں ہو رہا؟۔ سابق صدر نے کہا حکومت بھارت کے دباؤ میں ہے اس لیے کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت پاکستان پر حاوی ہو چکا ہے۔ لاہور دھماکا پی ایس ایل فائنل رکوانے کے لیے بھارت نے ہی کروایا۔ سابق صدر کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔