بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے،اسلحہ ڈپو تباہ

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی ( آئی این پی )خیبر ایجنسی لوئے شلمان پاک افغان سرحدی علاقہ ریناؤ پر چاؤ میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری 6شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے اسلحہ ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے سیکورٹی ذرائع تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی لوئے شلمان سمسئی کے ساتھ ملحقہ سرحد پاک افغان سر حد رینا پرچاؤ میں تیسرے روز شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے گولہ

باری کی جس کے نتیجے میں 6شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے بڑا اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا ہیں سیکورٹی فورسز نے دعوی ٰ کیا ہے گزشتہ تین دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی گولہ بھاری سے 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے اور ان کے کئی ٹھکا نے تباہ کر دئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف شدت پسندوں کے خلاف جاری اپریشن کے لئے پاک آرمی کے تازہ دم دستے اسلحہ سے لیس شلمان سمسئی پہنچ گئی ہیں،سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقہ لوئے شلمان سمسئی اور شین پوخ کے مکینوں کو گھروں کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دئے تاکہ اپریشن کے دوران نقصان سے بچ سکے ،سمسئی کے پانچ سو سے زائد افراد نے اپنے گھر چھوڑ کر لوئے شلمان کے محفوظ مقامات کو نقل مقانی کی ہیں ،دریں اثناء پولیٹیکل انتظامیہ نے لوئے شلمان کے بے گھر افراد کی فہرستیں بنانے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی، افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں سے بے گھر خاندانوں کی بھر پور مالی معاونت کی جایئگی ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد اور طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام کا لوئے شلمان میں عمائدین کے جرگہ سے مذاکرات ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد اور طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی ہدایت پر لوئے شلمان کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر حالات کا جائزہ لیا

لوئے شلمان میں عمائدین کے ایک نمائندہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے لنڈی کوتل نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ دریا کابل کے کنارے سرحدی علاقوں شلمان خولہ، شین پوخ اور سمسئی وغیرہ سے بے گھر ہونے والوں کی فوری طور پر فہرستیں تیار کریگی اور اس مقصد کے لئے پولیٹیکل انتظامیہ نے ٹیم تشکیل دی ہے جو ایک دن میں لسٹ بنا کر پیش کریگی اور اس کے مطابق تمام بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جایئگی انہوں نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پاک فوج کی کارروائی جاری ہے اور اس کا مقصد پاکستان کی سر زمین اور عوام کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ بنانا ہے اور قوم اور قبائلی عوام حکومت اور فوج کے ساتھ شانا بشانہ کھڑے ہیں جو قابل فخر بات ہے طورخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام کے مطابق اس وقت بے گھر افراد کے درست اعداد وشمار تو معلوم نہیں لیکن اندازے کے مطابق سینکڑوں خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں اور اے پی اے لنڈی کوتل نے ایک دن میں ان کی باقاعدہ فہرست مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں اس موقع پر لوئے شلمان کے قبائلی عمائدین نے ملک و قوم کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ظاہر کیا اور فوج اور حکومت کی طرف سے امن و امان کی بحالی اور سرحد کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…