جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

تفتیشی افسر مجھے کس بات کاطعنہ دیتا ہے ،ڈاکٹرعاصم کا حیرت انگیزانکشاف،کارروائی کا مطالبہ

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت کے بعدڈاکٹر عاصم صحافیوں کے سامنے پھٹ پڑے۔ انہوں نے ریفرنس میں لگائے گئے تمام الزامات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر مجھے لالو کھیتی ہونے کا طعنہ دیتا ہے اگر تفتیشی افسر طعنہ دے گا تو انصاف کون دے گا۔ ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کے بعد ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے غیر

رسمی گفتگو میں کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے میں نے پنے دور میں ملک کو380 ملین ڈالر کا منافع دیا لیکن تمام منصوبوں کو ختم کرکے مجھے جیل میں قید کردیا گیا اور آج قطر سے گیس منگوائی جارہی ہے کیونکہ قطر سے گیس منگوانے سے مال بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر مجھے لالو کھیتی ہونے کا طعنہ دیتا ہے اگر تفتیشی افسر طعنہ دے گا تو انصاف کون دے گا ،میڈیا مجھے کچھ وقت دے میں ایک خاص چیز سامنے لاؤں گا۔سابق مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ مجھے جتنا انصاف مل رہا ہے، وہ صرف عدلیہ کی وجہ سے مل رہا ہے جب تک عدالتیں کام کررہی ہیں، پاکستان جنگ نہیں ہار سکتا۔میں اپنا مقدمہ لڑ رہا ہوں اور میں لوگوں کے لئے مثال بن کر سامنے آونگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے غلط طریقے سے پھنسایا گیا ،جو کہ ناانصافی ہے۔پیپلز پارٹی اور کراچی والوں کا جیل میں ہونا ایک روایت ہے ۔میں انصاف کے لئے لڑ رہا ہوں جس کے لئے مجھے میڈ یاکا تعاون چاہئے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اتنی گیس ہے کہ ملک کو مفت فراہم کی جاسکتی ہے، باہر سے گیس منگوانے کیلئے ڈاکٹر عاصم کے منصوبوں کو ختم کرکے پیغام دیا گیا کہ جو بھی قدرتی وسائل استعمال کریگا،اسکا حال ڈاکٹر عاصم جیسا ہوگا۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ 2سال سے چیخ رہے ہیں کہ قطر سے مہنگے ریٹ پر گیس منگوائی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…