بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

پانامہ لیکس کیس،عمران خان نے سرپرائز دیدیا

datetime 19  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاناما کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات اور بیان حلفی جمع کرا دیا جس میں کہا گیا کہ حسین اورمریم نواز کے درمیان بنائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے۔اضافی دستاویزات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مے فیئر کے اپارٹمنٹ کی خریداری کی بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ٗلندن میں جائیداد خریداری کی رقم سولیسیٹر کے اکاؤنٹ میں

جمع کرانے پڑتی ہے۔سولیسیٹر لارنس ریڈلے نے الثانی خاندان کے لیے فلیٹس خریدنے کی تصدیق نہیں کی،شریف فیملی کی طرف سے فلیٹس کا کرایہ ادا کرنے کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کے مطابق لندن فلیٹس جدہ اسٹیل مل کی فروخت سے خریدے گئے ٗوزیراعظم نواز شریف کے بیان کو حسین نواز کے بیان پر فوقیت دی جائے،فلیٹس کی خریداری کے وقت حسین نواز کم عمر تھے،حمد بن جاثم اور نواز شریف نے کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ نہیں دیا۔عمران خان نے بیان حلفی میں کہا کہ ان کی جانب سے جو کچھ کہا گیا وہ بالکل درست ہے عدالت سے کچھ چھپایا نہیں گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…