اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کی سرحدپارجارحانہ کارروائیاں،مزید چار اہداف پر تباہ کن حملے، تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے سرحد پار چار مزید ٹھکانے تباہ کردیئے، نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں جماعت
الحرار کے افغانستان میں موجودچار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا پاک فوج کی جانب سے مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی میں سرحد کی دوسری طرف کالعدم جماعت کے کمانڈر عادل باچا کے کیمپ ،ٹریننگ کمپاﺅنڈ اوردہشت گردوں کے چار مزید ٹھکانوں کو تباہ کردیاگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔