واشنگٹن (نیوزڈیسک)پاک فوج کی افغانستان میں کارروائی،امریکہ نے بڑا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاک فوج کی پاکستان میں اور افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیوں کی حمایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران پاک فوج نے ملک کے اندر اور افغانستان میں چھپے بیٹھے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی فوج کی تازی ترین کاروائیوں پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاک فوج کی دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے اقدام کو سراہاگیا ہے اوردہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیاہے