جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سرحدبند،افغان فوجیوں کی ہلاکت،پاکستان نے افغانستان سے ہونیوالی بات چیت کی تفصیلات جاری کردیں

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو گذشتہ روز افغان دفترخارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے دی گئی 76دہشتگردوں کی فہرست اور محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ کابل میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو گذشتہ روز افغان دفترخارجہ طلب کیا گیا

۔پاکستانی سفیر نے افغان حکام سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے 76دہشتگردوں کی فہرست اور محفوظ پناہ سے متعلق گفتگو کی گئی۔پاکستانی سفیر نے افغان حکام کو حکومت پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کی طرف سے دی گئی انٹیلی جنس پر افغان حکومت کارروائی کرے۔ابرار حسین کے مطابق تمام تر معلومات افغان حکام کو دی گئی ہیں،دہشتگردوں کا پاکستان میں داخلہ روکنے کیلئے سرحد کو بند کیا گیا،خطے میں امن کیلئے دہشتگردوں کے خلاف قریبی تعاون درکار ہے۔ دریں اثناء میڈیا رپورٹس کے مطابق اک فوج کی جانب سے افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد افغان حکومت نے پاکستانی سفیر کو طلب کرکے معاملے پر وضاحت طلب کی اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا ، اس موقع پر افغان حکام کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پاکستان سے افغان سرحد کے پار گولہ باری کی جارہی ہے جس میں افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…