راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ قمرجاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن کوٹیلی فون کیاہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی فوج کے جنرل جان نکلسن کوٹیلی فون کیاہے اورافغانستان سےپاکستان پردہشتگردوں کی کارروائیوں پرتشویش کااظہارکیاہے ۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان میں
دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوتی ہے ۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ دہشتگردوں کی قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے ۔ امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے اس موقع پرپاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پرافسوس کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ میں پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے اورتحفظات دورکرینگے۔